Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان کا نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں، تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کو شکست دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت بنی گالا میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزراء پرویز خٹک اور اسد عمر نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں اتحادیوں سے روابط اور حالیہ بیانات پر بھی گفتگو کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے گورنرسندھ عمران اسماعیل سے بنی گالا میں ون آن ون ملاقات کی۔ملاقات کے دوران گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم عمران خان، ایم کیو ایم سمیت اتحادیوں کے ساتھ رابطوں پر بریفنگ دی۔ملاقات میں تحریک عدم اعتماد اور پی ٹی آئی جلسے سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related posts

آج حقیقی آزادی کا اعلان کیا جائے گا، فیاض الحسن چوہان

Nehal qavi

سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے خارج

ibrahim ibrahim

وزیراعظم اور بل گیٹس کا ٹیلیفونک رابطہ، ملکر کام کرنے پر اتفاق

Rauf ansari

Leave a Comment