Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان دو روزہ تاریخی دورے پر روس پہنچ گئے

اسلام آباد:ماسکو: وزیراعظم عمران خان دو روزہ تاریخی دورے پر روس پہنچ گئے ۔ماسکو پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان اور وفد کا شاندار استقبال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان روس کے 2 روزہ سرکاری دورے پر ماسکو روانہ ہوگئے۔وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور حماد اظہر بھی موجود ہیں۔

وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر کی اہم ملاقات 24 فروری کو ہو گی۔وزیراعظم کی روسی صدر کے ساتھ ون آن ون ملاقات اور وفود کی سطح پرملاقات ہو گی۔وزیراعظم اور روسی ڈپٹی وزیراعظم کی ملاقات بھی شیڈول ہے۔ڈپٹی وزیراعظم روس کے ساتھ ملاقات میں توانائی کے شعبہ سے متعلق امور پر گفتگو ہو گی۔

وزیراعظم عمران خان ماسکو میں روس کی سب سے بڑی مسجد و اسلامک سینٹر ماسکو کا دورہ کریں گے۔ روسی فیڈریشن کے گرینڈ مفتی سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم روس کی معروف کاروباری شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے۔وزیراعظم 24 فروری کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔

Related posts

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

Hassam alam

ہر اسکینڈل کے پیچھے پی ٹی آئی کے لوگ نظر آتے ہیں، مرتضی وہاب

Hassaan Akif

کینیڈا، خالصتان ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ کل اتوار 18 ستمبر کو ہو گی

Nehal qavi

Leave a Comment