Urdu
پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان نے کراچی گرین لائن بس منصوبے کا افتتاح کردیا

وزیرِ اعظم عمران خان نے کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کا افتتاح کر دیا ہے۔ افتتاحی تقریب نمائش چورنگی پر منعقد ہوئی کس میں پی ٹی آئی کے رہنماوں اور کارکنوں نے شرکت کی۔

کراچی میں گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم منصوبے کے افتتاح کے موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان نے بس کا ٹکٹ بھی لیا اور بس میں سوار ہوئے اور اس کا معائنہ کیا۔ گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم منصوبہ 35.5 بلین روپے کی خطیر رقم سے مکمل ہوا ہے۔ گرین لائن بسیں روزانہ 1 لاکھ 35 ہزار مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کریں گی۔

اٹھارہ کلومیٹر طویل گرین لائن ٹریک کا سنگ بنیاد پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت نے 26 فروری 2016ء کو رکھا تھا، اسے سال 2018ء میں مکمل ہونا تھا مگر تاخیر کے بعد اب یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچ رہا ہے اور اعلان کے مطابق 25 دسمبر 2021ء کو گرین لائن کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

Related posts

لاہور: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری

Hassam alam

وفاقی حکومت نے پنجاب کے سیلاب متاثرین کو ایک دھیلا بھی نہیں دیا، عمر سرفراز چیمہ

Nehal qavi

پی ٹی آئی حواس باختہ ہوکر ہمارے جلسے روکنے کی کوشش کررہی ہے، بلاول

Rauf ansari

Leave a Comment