وزیر اعظم شہباز شریف کہا ہے کہ پاکستان توانائی کے شعبے میں ترک سرمایہ کاروں کو خیر مقدم کرے گا، آئیں آج عزم کریں کہ دو طرفہ تجارت کو 5ارب ڈالر تک لے جائیں گے۔
ترکی میں پاکستانی بزنس فورم سے خطاب میں شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترکی نے اپنےانفراسٹرکچر بہت ترقی دی ہے، ترکی کے بر آمدات 270 ارب ڈالر بڑھ گئی ہے۔ترکی نے زندگی کے ہر شعبے میں بے پناہ ترقی کی۔
وزیراعظم نے کہا ترک قوم کبھی اپنے دوستوں کو نہیں بھولتی۔ 2008 کے زلزلے میں ترکی نے پاکستان کی بے پناہ مدد کی۔
