Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم 3 فروری کو سرکاری دورے پر چین روانہ ہونگے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان تین فروری کو چین کا دورہ کریںگے۔ وزیراعظم چائنا کے دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ، وزیاعظم لی کی چیانگ اور دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان 3 فروری کو 5 وفاقی وزراء کے ہمراہ تین روزہ سرکاری دورے پر چائنا روانہ ہونگے ۔ وزیر اعظم دوری چین کے دوران چینی صدر شی جن پنگ، وزیاعظم لی کی چیانگ اور دیگر اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے ۔ دونوں ممالک میں اعلیٰ سطح کے مذاکرات بھی ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء کو دورہ چین سے متعلق ہدایت دیدی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین ساتھ جانے والے وزراء کورونا سے متعلق احتیاط برتیں۔ متعلقہ وزراء اپنی وزارتوں سے متعلق تمام اہم بریفنگ لیں۔ دورہ چین کے دوران مفاہمتی یاداشتوں اورمنصوبوں سے متعلق مکمل تیاری کریں۔

Related posts

صدر سپریم کورٹ بار کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

Rauf ansari

کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.04 فیصد رہی

ibrahim ibrahim

پاک سعودی مشترکہ مشقوں الکساح تھری کا آغاز

Hassam alam

Leave a Comment