Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم 3 فروری کو بیجنگ کا دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتحار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چینی قیادت کی دعوت پرفروری کے پہلے ہفتے بیجنگ کا دورہ کریں گے جہاں وہ ونٹر اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شر یک ہونگے ۔

وزارت خارجہ میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان چینی قیادت کی دعوت پر تین فروری کو بیجنگ جائیں گے۔وزیر اعظم اعلیٰ چینی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں پاکستان اور چین کے مابین سی پیک سمیت تمام امور پر گفتگو کریں گے۔

کشمیر میں بھارت بھارتی افواج کے حوالے سے ترجما ن دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی قابض افواج کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کاسلسلہ جاری ہے۔بھارت ایک بار پھر فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچاسکتا ہے اس حوالے سے پاکستان نے اپنے دوست ممالک کو آگاہ کردیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے عالمی برادری بھارتی عزائم کا نوٹس لے ۔

Related posts

پنجاب کی خدمت کرنا اور پنجاب کو ٹھیکے پر دینے میں فرق ہے،مریم نواز

ibrahim ibrahim

سندھ ہاوس حملہ: آئی جی اسلام آباد کی پیشرفت رپورٹ عدالت میں جمع

Hassam alam

بیلاروس کے صدرپوٹن سے بات چیت کے لیے ماسکو پہنچ گئے

ibrahim ibrahim

Leave a Comment