Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم کی فکسڈ سیلز ٹیکس کی وصولی کو فوری معطل کر کے نئے لائحہ عمل کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں کے ذریعے فکسڈ سیلز ٹیکس کی وصولی کو فوری طور پر معطل کر کے ٹیکس وصولی کے لیے نئے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کر دی ہے کہا کہ حکومت غریب طبقہ کے مالی تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کے نرخ اور بلوں کے ذریعے فکسڈ سیلز ٹیکس کلیکشن پر جائزہ اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئرخرم دستگیر وفاقی وزیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک، چیئرمین ایف۔ بی۔ آر, وفاقی سیکریٹریز توانائی، خزانہ اور پٹرولیم کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی، وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں کے ذریعے دوکانداروں پر فکسڈ سیلز ٹیکس کو متفقہ شرح سے زیادہ لاگو کرنے پر انکوائری کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی ہدایت کی کہ دوکانداروں سے بجلی کے بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی پر کوئی بھی فیصلہ کرتے وقت تاجروں کے نمائندگان کو مشاورت میں شامل کیا جائے. وزیراعظم شہباز شریف نے تمام متعلقہ وزارتوں اور حکام کو فوری طور پر غریب طبقے کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی کا موثر طریقہ کار وضع کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

Related posts

کراچی: انٹر بورڈ کے آج ہونے والے امتحانات ملتوی

Hassam alam

قائد اعظم کی یوم پیدائش پر گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کی مزار قائد پر حاضری

Hassam alam

وزیراعظم شہبازشریف کی امت مسلمہ کو عیدالفطر کی مبارکباد

Rauf ansari

Leave a Comment