Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم کی گیس کے ذخائر کی تلاش کے لائسنس جلد جاری کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مقامی گیس کے ذخائر تلاش کرنے کے لائسنس کے اجراء کے عمل کو تیز کرنے کا حکم دیدیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پاکستان میں گیس کی صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔ شرکاء اجلاس کو ملک میں گیس کے ذخائر،طلب و رسد، شارٹ فال اور ایل این جی کی درآمد پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایاگیا کہ ملک میں گیس کی موجودہ طلب چار ہزار سات سو ایم ایم سی ایف ڈی ہے جو کہ سردیوں میں بڑھ کر چھ ہزار ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچ جاتی ہے۔ بریفنگ میں بتایاگیاکہ موجودہ ملکی سپلائی تین ہزار تین سو ایم ایم سی ایف ڈی ہے جو ہر سال کم ہو رہی ہے۔گیس کی کمی کو ایل این جی درآمد کرکے پورا کرنا ہوگا۔

وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب میں کہاکہ مقامی گیس کے ذخائر تلاش کرنے کے لائسنس کے اجراء کے عمل کو تیز کیا جائے۔ مقامی گیس ایندھن کا سب سے سستا ذریعہ ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ طے شدہ ٹائم لائنز میں مزید تاخیر کیے بغیر اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

Related posts

این اے 133 کے ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری

Rauf ansari

آرمی چیف اور جاپانی سفیر کی ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر گفتگو

Rauf ansari

شمالی کوریا میں 11 روز کے لئے ہنسنے پر پابندی عائد

Hassaan Akif

Leave a Comment