Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیر اعظم کا جنگ زدہ ملک کا دورہ سمجھ سے بالاتر ہے، قمرزمان کائرہ

گجرات : پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ روس حالت جنگ میں ہے اور ہمارے وزیر اعظم اس ملک کا دورہ کررہے ان کی حکمت سمجھ نہیں آرہی ہے ۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی ہر ملک سے اچھی ہونی چاہےتاہم کسی کی جھولی میں نہیں گرنا چاہے ۔

گجرات میں اسمال انڈسٹریل اسٹیٹ ٹو کی زرعی اراضی پر تعمیر کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گجرات میں زرعی زمین پر علاقائی ترقی کے نام پر بنایا جانے والا منصوبہ کسان برادری کا معاشی قتل ہے۔انڈسٹریل اسٹیٹ کے نام پر بزدارحکومت مستقبل کی ہاؤسنگ سوسائٹی کیلئے راہ ہموار کررہی ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کسانوں کی جمع پونجی اور کُل کائنات انکی زمینیں ہوتی ہیں جن سے زبردستی اونے پونے داموں خرید کر اربوں روپے کی دیہاڑیاں لگائی جارہی ہیں ۔ تحریک انصاف سے حکومت چل نہیں رہی اور اوپر سے کسانوں سے دشمنی کی جارہی ہے۔ کھاد، بجلی،تیل، گیس فراہم نہ کرنیوالے حکومت انکی زمینیں بھی چھین رہے ہیں۔زرعی زمینوں کو صنعت علاقہ کے نام پر تبا ہ کیاجارہاہے ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دینا جانتی ہے چاہے وہ وزارت عظمیٰ ہی کیوں نہ ہو۔وزیراعظم شپ مسلم لیگ ن کا حق ہے۔ کیوں اسمبلی میں وہی بڑی اپوزیشن جماعت ہے ۔ مولانا فضل الرحمان اپوزیشن جماعتوں کے سربراہ ہیں تاہم عدم اعتماد کے بعد اپوزیشن اتحا د کیا ہوگا کہنا مشکل ہے ۔الیکشن کے بعد الائنس کی صورتحال بنی تو درست ورنہ جس کی اکثریت ہوگی وہی حکومت بنائے گا۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیکا قانون لاگو ہوتوسب سے پہلے فواد چوہدری اور عمران خان ہی مجرم ہونگے ۔ہارس ٹریڈنگ بارے فواد چوہدری کو اگر کچھ ثابت کرنے پڑگیا تو کچھ نہ کر پائیں گے یہ صرف الزامات ہیں۔ہمارے نمبر 182 سے اوپر ہیں لیڈروں کے کھانے صرف کھانے نہیں یہ ملاقاتیں بامقصد ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کے دورہ روس پر انہوں نے کہا کہ روس حالت جنگ میں ہے اور ہمارے وزیر اعظم دورے کررہے اس حکمت کی سمجھ نہیں آرہی۔پاکستان کی خارجہ پالیسی ہر ملک سے اچھی ہونی چاہے مگر کسی کی جھولی میں نہیں گرنا چاہے ۔آصف علی زرداری دو مرتبہ روس کا دورہ کر چکے ہیں مگر پی ٹی آئی حکومت کو جھوٹ بولنے کی عادت ہے کہ 23سالہ بعد کسی وزیراعظم کا دورہ ہو رہا ہے۔

Related posts

الیکشن کمیشن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرنے جا رہے ہیں،فواد چوہدری

ibrahim ibrahim

ہرنائی میں بارش اور سیلاب کی باعث ایمرجنسی نافذ، شاہراہیں اور رابطہ پل متاثر

Hassam alam

ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے

ibrahim ibrahim

Leave a Comment