Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

معاشی ترقی کیلئے صنعتوں کا فروغ ضروری ہے، خسرو بختیار

اسلام آباد: وفاقی وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ ملک کی معاشی ترقی کیلئے صنعتوں کا فروغ بہت ضروری ہے۔ سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کو خصوصی مراعات دیں گے۔ امید ہے کہ مراعات سے صنعتی پیدوار اور برآمدات بڑھیں گی۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیراقتصادی امور خسرو بختیار اور وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی ترقی کیلئے صنعتوں کا فروغ بہت ضروری ہے۔ ملکی صنعت کی شرح ترقی 12فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ آئندہ سال کیلئے برآمدات کا ہدف36ارب ڈالر ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت صنعتوں کی بحالی کیلئے خصوصی مراعاتی پیکج کا اعلان بھی کرچکی ہے۔ سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کو بھی خصوصی مراعات دیں گے۔ پر امید ہیں مراعات سے ملک میں صنعتی پیدوار اور برآمدات بڑھیں گی۔

وزیرمملکت فرخ حبیب نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل عوامی ریلیف پیکیج کا اعلان کیا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10,10روپے اور بجلی فی یونٹ 5 روپے کم کیے ہیں۔ عالمی سطح پر مہنگائی ہوئی تو امریکہ، یورپ، برطانیہ سمیت پوری دنیا میں مہنگائی کا 40سالہ ریکارڑ ٹوٹ گیا۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول فی بیرل 40ڈالر سے 111ڈالر، خوردنی تیل 400ڈالر سے 1300ڈالر فی ٹن، کوئلہ 40ڈالر سے 200ڈالر پر پہنچ چکا ہے۔ پوری دنیا میں ہونے والی مہنگائی کا اثر حکومتوں اور عوام پر پڑا۔ہمارا خیال تھا کہ کوویڈ 19 کے بعد حالات بہتر اور مہنگائی کی شرح کم ہوگی تو عوام کو ریلیف دیں گے۔

وزیر مملکت نے کہاکہ پہلے اپوزیشن آئی ایم ایف کے پاس جانے پر تنقید کررہی تھی اور اب قیمتیں کم کرنے پر بھی اپوزیشن کو اعتراض ہے۔ اپوزیشن منافقانہ رویہ ترک کرے۔ عمران خان آئندہ بھی عوام کو ریلیف دیتے رہے گے۔

Related posts

کورکمانڈ رپشاور کے حوالے سے سیاستدانوں کے بیانات نامناسب قرار

Rauf ansari

چائنا کے بعد روسی وزیر خارجہ کا دورہ بھارت

Rauf ansari

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ:آسٹریلیا ٹاپ پر فائز

ibrahim ibrahim

Leave a Comment