اسلام آباد: قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپوزیشن کی تحریک ضابطے کے مطابق قرار دے دی۔ کسی بھی رکن کے دستخط مشکوک یا رول آف سائن کے خلاف نہیں ہے ۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپوزیشن کی تحریک ضابطے کے مطابق قرار دیتے ہوئے اسپیکر کو 22 مارچ سے قبل کسی بھی دن اجلاس بلانے کی تجویز دی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی شعبہ قانون سازی نے تمام ضوابط پورے کرنے کے بعد فائل اسپیکر کو بھجوا دی ۔کسی بھی رکن کے دستخط مشکوک یا رول آف سائن کے خلاف نہیں ہے ۔