Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

علاقائی استحکام کے لیے خوشحال افغانستان ناگزیر ہے، آرمی چیف

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر اور نئے دفاعی اتاشی نے ملاقات کی ۔ملاقات میں افغانستان میں امن و استحکام پر گفتگو کی گئی ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر اور نئے دفاعی اتاشی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سکیورٹی صورتحال اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی استحکام کے لیے پرامن اور خوشحال افغانستان ناگزیر ہے۔ پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے تمام مثبت کاوشوں کو یکجا کرنا ہو گا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نئے دفاعی اتاشی کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباددیتے ہوئے سابقہ دفاعی اتاشی کی کاوشوں کو سراہا۔

Related posts

بھارت نے پاکستان کو جیتنے کے لیئے 182 رنز کا ہدف دے دیا

Nehal qavi

مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 50 روپے سستا ہوگیا

Rauf ansari

پی ٹی آئی لانگ مارچ میں مسلح افراد کی موجودگی پر کمیٹی قائم

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment