گھوٹکی: ڈہرکی میں گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ہندو تاجر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔
گھوٹکی کے علاقے ڈہرکی ہندو تاجر کے قتل کے خلاف شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے جبکہ تاجر برادری نے قومی شاہراہ پر دھرنا دیا ہوا ہے ۔ احتجاجی دھرنے میں تاجروں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔
تاجر برادری کی جانب سے قومی شاہراہ پر دھرنے کے باعث سندھ اور پنجاب کی ٹریفک معطل ہے ۔ مظاہرین نے ہندو تاجر ستن لال کے قاتلوں کے گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ستن لال کے قاتل گرفتار نہیں کیے جاتے دھرنا جاری رہے گا ۔