اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر حریت کانفرنس کااحتجاج

اسلام آباد: کشمیری حریت پسند رہنما افضل گورو کے یوم شہادت پر اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کیا گیا۔ مظاہرے میں کشمیریوں سمیت عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر حریت کانفرنس کے شہید افضل گرو اورمقبول بٹ کی برسی کےموقع پراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرہ کے شرکاء نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت مخالف نعرے درج تھے ۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھاکہ بھارت کشمیرمیں انسانیت سوزمظالم کررہا ہے۔ ظلم اورجبر سے کشمیریوں کے جذبہ حریت کودبایا نہیں جا سکتا۔کشمیری قوم شہدائے کے خون کورائیگان جانے نہیں دے گی ۔

بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و بربریت کا نوٹس لے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More