Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ثابت شدہ چور دوسروں پر جھوٹےالزامات لگاتا ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے خطاب پرردعمل دیتے ہوئے کہاکہ عمران صاحب جھوٹ بول بول کے بول بول کے تھکے نہیں عوام کی بس ہو گئی ہے ۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان کے خطاب پرردعمل دیتے ہوئے کہاکہ فارن فنڈنگ میں ثابت شدہ منی لانڈرر دوسروں پر جھوٹے الزامات لگاتا ہے ۔جو اربوں روپے کی غیرقانونی فنڈنگ میں پکڑا گیا، وہ غیرملکی سازش کا جھوٹ کس دلیری اور ڈھٹائی سے بولتا ہے ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ چار سال تک عوام کا آٹا چینی گھی ایل این جی چوری کرنے والا ہر روز جھوٹ بول کر اپنے گناہ چھپانے کی کوشش کررہا ہے۔2018 میں مسلم لیگ (ن) نے اقتدار چھوڑا تھا تو ملک چینی اور گندم ایکسپورٹ کررہا تھا۔عوام نے 2022 میں عمران صاحب کو نکالا تو پاکستان گندم اور چینی امپورٹ کررہا ہے ، یہ دی تھی زراعت کو ترقی ؟۔

وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ کسان آپ کے دور میں کھاد کے لئے دھکے کھاتے رہے،یہ ترقی دی تھی آپ نے کسان کو؟۔عمران صاحب کے دور میں ڈی اے پی کی بوری 2600 سے 10 ہزار پر پہنچ گئی، یہ تھی زراعت کی ترقی؟۔آپ کے چار سال میں آٹا 35 سے 90 ، چینی 52 سے 120روپے کلو ہوگئی، عوام نہیں بھولے ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ کے چار سال میں بجلی فی یونٹ 11 سے 24 ہوگئی، گیس 600 سے 1400 روپے مہنگی ہوگئی ۔آپ کے چار سال میں پاکستان پر قرض قرض 43 ہزار ارب کردیا، یہ معاشی خوش حالی کی سوغات دے کر گئے ؟۔ڈالر 120 سے 191 پر آپ پہنچا کر گئے اور آج جھوٹ بولتے ہیں کہ ”معاشیت“ اچھی ہوگئی تھی، کسے بے وقوف بنارہے ہیں؟۔

Related posts

شام میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے پی آئی اے کی پرواز پیر کو جائےگی

Zaib Ullah Khan

جماعت اسلامی نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کا عندیہ دیدیا

Hassaan Akif

بل کے خلاف عدالتوں اور عوام کے درمیان جائیں گے، اپوزیشن اراکین

Hassaan Akif

Leave a Comment