Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پی ٹی اے کی ہداہت پر مری میں سیاحوں کو مفت کال کی سہولیات فراہم

مری : موبائل آپریٹروں نے مری اور گلیات میں مفت کالوں کی سہولت فراہم کردی۔

مری اور گلیات کے علاقوں میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر بیلنس نہ رکھنے والے وہ موبائل فون صارفین جو اس وقت ان علاقوں میں موجود ہیں، انہیں فوری طور پر مفت آن نیٹ کالوں کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

پی ٹی اے کی ہدایت پر موبائل فون آپریٹروں نے گلیات کے علاقوں میں پھنسے ہوئے صارفین کو زیرو بیلنس ہونے پر اپنے نیٹ ورک کے نمبروں پرمفت کالوں کی سہولت فراہم کردی ہے۔ صارفین مزید معلومات کے لیے اپنے متعلقہ آپریٹرز سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید برآں، پی ٹی اے نے تمام ٹیلی کام آپریٹروں کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ صارفین کو بلاتعطل خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور بجلی کی بندش کی صورت میں خاطر خواہ متبادل انتظامات ضرور رکھیں ۔

Related posts

پاکستان کو ریاست مدینہ بنانا میری زندگی کا مقصد ہے، عمران خان

Rauf ansari

وزیراعظم شہبازشریف نے چیئرمین واپڈا کا استعفیٰ منظورکرلیا

Rauf ansari

رانا شمیم نے تاثر دیا کہ ہائیکورٹ کے تمام ججز سمجھوتہ کرنے والے ہیں، عدالت

Hassam alam

Leave a Comment