Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عوام کو صحت کی سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم

لاہور: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ جبکہ اس کو ن لیگ کے نام کی وجہ سے تباہ کرنا افسوس کی بات ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کڈنی اور لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کڈنی اور لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ میں بلا تفریق سب کا علاج ہو سکتا ہے۔ یہاں پر بیس یونٹ ہیں جن میں سے 16 کام کر رہے ہیں۔ پچھلے مہینے علاج کے لیے سترہ لوگ وہ آئے ہیں جن کے پاس علاج کے پیسے نہیں تھے۔ یہاں پر پورے پاکستان سے آئے ہوئے لوگوں کا علاج ہو رہا ہے۔ مستحق مریضوں کا فری علاج ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ بطور خادم پنجاب اربوں روپے غریبوں کے علاج کے لیے لگائے۔ رات دن کی محنت سے کم عرصے میں یہ ہسپتال بنا ہے۔ نیب بیس ارب میں سے بیس پیسے کی کرپشن نہیں نکال سکا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نے کراچی کے ایک صاحب حیثیت سے نو کروڑ لے کر اس ہسپتال کے لیے مشینری باہر سے منگوائی ہے۔ میں نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے تمام تر اقدامات کئیے جائیں جس سے مریضوں کو سہولیات مل سکیں۔

Related posts

مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید

Zaib Ullah Khan

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک ہزار 467 کورونا کے کیسز رپورٹ

Hassam alam

اپوزیشن کے پاس عدم اعتماد کیلئے گنتی پوری نہیں ہے، حسان خاور

Rauf ansari

Leave a Comment