Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کورونا کا شکار ہوگئیں

لاہور: پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ۔کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی صوبائی وزیر صحت نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کے متعلق ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر صحت یاسمین ڈینگی سے متعلق اجلاس میں شریک تھیں جس میں چیف سیکرٹری پنجاب بھی موجود تھے۔اس سلسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام شرکائے اجلاس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے کورونا ٹیسٹ کرالیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ بیٹے کا امریکہ پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنا ٹیسٹ کرایا تو اس کی رپورٹ مثبت آگئی۔

Related posts

اسرائیل کا دمشق ائیرپورٹ پر فضائی حملہ، ٹرمینل عمارت تباہ

Zaib Ullah Khan

پنجاب بجٹ: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ

Hassam alam

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا یوکرین کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment