Urdu
کھیل

پی ایس ایل7 ٹرافی کی کراچی میں رونمائی

ایچ بی ایل پی ایس ایل سات ٹرافی کی کراچی میں رونمائی کردی گئی۔ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسرسلمان نصیر نے اس موق پر کہا کہ کرونا وبا سے پی ایس ایل کو بچانے کے لیے ہرممکن بیک اپ پلان تیارکیے گئے ہیں۔ غیرملکی کھلاڑیوں کی آمدجاری ہے۔ ٹورنامنٹ جمرات سے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل سات ٹرافی کی کراچی میں رونمائی کردی گئی۔ پاکستان کرکٹ بور کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے ٹرافی کی نقاب کشائی کی۔ انہوں نے اسپانسرز کے ساتھ ایگریمنٹ پر دستخط بھی کیے۔ سلمان نصیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ٹورنامنٹ کوکرونا وبا سے بچانے کے لیے ہرممکن بیک اپ پلان تیار کیا گیا ہے۔ اسکواڈز کراچی سے لاہور چارٹرڈ طیارے میں سفرکریں گے تاکہ بائیو سیکیور ببل نہ ٹوٹے اگرصورتحال زیادہ مشکل ہوئی توایک ہفتے کا بریک کرسکتے ہیں تاہم ایونٹ وقت پر ہی مکمل ہوگا۔ کھلاڑیوں ، پروڈکشن کریواور اسٹاف سب کا بیک اپ موجو ہے۔

پی ایس ایل میں شرکت کےلیے غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد جاری ہے۔ پی ایس ایل سات کا آغاز ستائیس جنوری سے ہوگا۔ ہوٹل کے چالیس ملازمین کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم ہوٹل میں منفی ٹیسٹ والے افراد ہی موجود ہیں۔

Related posts

پہلا ٹیسٹ: سری لنکا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

Hassam alam

ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان

Hassam alam

دوسرا ون ڈے، پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر نیدرلینڈ کی بیٹنگ جاری

Nehal qavi

Leave a Comment