Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین کھیل

پی ایس ایل 7: ملتان سلطانز کو ٹورنامنٹ میں پہلی شکست

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے ساتھویں ایڈیشن کے سترہویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 52 رنز سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 183 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی ٹیم 183 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 131 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

ملتان سلطان کی جانب سے صہیب مقصود 29 جبکہ ٹم ڈیوڈ 24 رنز بنا کر نمایاں رہے، لاہور قلندرز کے کپتان شاہین، راشد خان، حارث رؤف اور زمان خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پی ایس ایل 7 میں ملتان سلطانز کی یہ پہلی شکست ہے، محمد رضوان کی قیادت میں کھیلنے والی ملتان کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہے۔اس سے پہلے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان 60نے رنز کی اننگ کھیل کر نمایا رہے۔اور ایک مرتبہ بھر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

ان کے علاوہ محمد حفیظ 43، کامران غلام 42 جب کہ فل سالٹ نے 26 رنز بنائے۔ دھانی، عباس، انور علی، اور عمران طاہر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Related posts

وزیر اعظم کے جانے کا وقت آچکا ہے، مریم اورنگزیب

Hassaan Akif

کامن ویلتھ گیمز، کھلاڑیوں کی واپسی شروع، قومی ہیروز کا شاندار استقبال

Nehal qavi

شہباز شریف کی کرپشن پر خاموش رہنا جرم ہے، عمران خان

Rauf ansari

Leave a Comment