Urdu
تازہ ترین کھیل

پی ایس ایل7: آج ملتان سلطانزکامقابلہ کراچی کنگزسے ہوگا

لاہور : ایچ بی ایل پی ایس ایل سات میں آج پوائنٹ ٹیبل پرسرفہرست ملتان سلطانزکامیچ ناک آؤٹ مرحلے سے باہرکراچی کنگزسے ہوگا۔میچ محض رسمی کارروائی ہوگا۔بابر اعظم الیون فتح سے محض ساکھ بہترکرسکتی ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آج ایچ بی ایل پی ایس ایل سیون کاایک میچ شیڈول ہے۔ ناک آؤٹ مرحلے میں کوالیفائی کرنے والی ملتان سلطانز کامیچ سات میچ ہارکرباہر ہونے والی کراچی کنگزسے ہوگا۔ ملتان کوسات میچوں میں صرف ایک میں شکست ہوئی ہے۔ کراچی کو تمام سات میچز میں شکست ہوئی۔ بابراعظم الیون جیت کر بھی صرف ساکھ بہترکرسکتی ہے۔ بابراعظم کی بیٹنگ اورقیادت پرسوال اٹھائے جارہے ہیں۔ ان کے پاس کوئی فتح گر پلیئرنہیں ۔جبکہ ملتان کے کپتان محمدرضوان اورشان مسعود تسلسل سے رنزبنارہے ہیں اور خوشدل شاہ اورعمران طاہر بارہ بارہ وکٹیں لیکر کامیاب بولرہیں۔

Related posts

نواز شریف کی حکومت نے 5 سال کی بدترین لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا

Hassam alam

وفاقی کابینہ کا اجلاس 4 جنوری کو طلب

Hassaan Akif

پاکستان امریکا سے امداد نہیں تجارت چاہتا ہے،بلاول بھٹو

ibrahim ibrahim

Leave a Comment