پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر کی اڑان جاری

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں 90 پوائنٹس کا اضافہ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے دن تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ ہنڈریڈ انڈیکس 90 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 951 ہو گیا۔

ڈالر کی اڑان جاری انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 8 پیسے مہنگا ہو کر 222 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ گزشتہ روز ڈالر 221 روپے 42 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 233 روپے پر جا پہنچا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More