پی ایس ایکس 100 انڈیکس 28 پوائنٹس اضافے سے43 ہزار 551پربند

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ مثبت رجحان کیساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ مارکیٹ 28 پوائنٹس کے اضافے سے43 ہزار 551پربند ہوئی۔

حصص بازار میں کاروباری ہفتے کےآخری روز تیزی کا رجحان رہا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 28 پوائنٹس کے اضافے سے43 ہزار551پر بندہوا۔آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 43,686 جبکہ کم ترین سطح 43,375رہی۔

آج دن بھرمجموعی طورپر342کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 169 کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں اضافہ جبکہ144 کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More