کاروباری ہفتے کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن کاروبار میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ ہنڈریڈ انڈیکس 199پوائنٹس کے اضافے سے 42 ہزار کی حد عبور کر گئی۔ 100 انڈیکس 199 پوائنٹس کے اضافے سے 42 ہزار 48 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ گزشتہ جمعہ کو مارکیٹ 100 انڈیکس 139 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 964 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔