پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 139 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں 139 پوائنٹس کا اضافہ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن 42 ہزار کی حد عبور کر لی جبکہ ہنڈریڈ انڈیکس میں 139 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 139 پوائنٹس کے اضافے سے ہنڈریڈ انڈیکس 42001 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں ہنڈریڈ انڈیکس 229 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، 100 انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 42091 رہی۔ بازار میں 11 کروڑ 85 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 3 ارب 87 کروڑ روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 13 ارب روپے بڑھ کر 6941 ارب روپے ہو گئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More