Urdu
پاکستان تازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

کراچی: آئی ایم ایف پروگرام میں تعطل اور اور ملک میں سیاسی بے یقینی کی صورتحال کے معیشت پربُرے اثرات۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی اڑان اور سونے کی قیمت میں بھی بڑااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

کاروباری ہفتے کے مسلسل دوسرے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا۔مندی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 41ہزار کی حد گنوابیٹھا۔مارکیٹ 978پوائنٹس کی کمی سے40ہزار389پر بندہوئی۔دن بھرمجموعی طورپر351کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔292 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ49کے شیئرز میں اضافہ ہوا۔ آج مارکیٹ کی بلندترین سطح 41,551 جبکہ کم ترین سطح 40,216 رہی۔ مارکیٹ میں2عشاریہ 36 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔دوروزکے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 1685پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ڈالر نے روپے کو روندھ ڈالا۔ کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی اونچی اڑان آج بھی جاری رہی۔انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر6 روپے79 پیسے کے اضافے سے 215.20 سے بڑھ کر221.99کی نئی بلند ترین سطح پربندہوا اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت 8روپے بڑھ گئی جس کے بعد ڈالر216 سے 224روپے پرپہنچ گیا۔

ڈالر کے بعدسونے کی 2800روپے کا بڑا اضافہ ہوگیاجس کے بعدفی تولہ سونا 1لاکھ45 ہزار200روپے پرپہنچ گیا۔10گرام سونے کی قیمت 2400 روپے کےاضافے سے1لاکھ24ہزار485 روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں بھی 2ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا 1717 ڈالر پرپہنچ گیا۔

Related posts

دھاندلی کے الزامات عمران خان کا شکست کا اعتراف ہے،مریم اورنگزیب

ibrahim ibrahim

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ہنڈریڈ انڈیکس 45 ہزار کا ہندسہ عبور کرگیا

Hassaan Akif

کراچی کو سیکیورٹی فراہم کرنا آسان نہیں ہے، سعید غنی

Rauf ansari

Leave a Comment