Urdu
تازہ ترین کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سونے کی قیمت میں اضافہ، ڈالرکی قدر میں کمی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آغاز زبردست تیزی سے ہوا۔ پہلے روزمارکیٹ 826 پوائنٹس کے اضافے سے 41ہزار878 پربندہوئی۔سونے کی قیمت میں بھی اضافہ جبکہ ڈالرکی قیمت کم ہوئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا۔مارکیٹ 826پوائنٹس کے اضافے سے 41ہزار878پربند ہوئی۔دن بھرمجموعی طورپر359کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔228 کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 108کے شیئرزمیں کمی ہوئی۔تیزی کےباعث مارکیٹ میں 2 عشاریہ 1فیصد کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔آج مارکیٹ کی بلندترین41,949 جبکہ کم ترین سطح 41,051 رہی۔

سونے کی قیمت میں850 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعدفی تولہ سونا 1لاکھ41 ہزار850روپےپر پہنچ گیا۔ 10گرام سونے کی قیمت729 روپے کےاضافے سے1لاکھ21ہزار614 روپے ہوگئی اسیطرح عالمی مارکیٹ میں 6 ڈالر کےاضافے سے فی اونس سونا1833 ڈالر پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرڈھائی روپے کی کمی سے 209سے کم ہوکر 206.50 پر آگیا جبکہ انٹربینک میں ڈالر46 پیسےکے اضافے سے 207.48 سے 207.94پر بند ہوا۔

Related posts

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا رات گئے تھانہ بھاٹی کا دورہ

Hassam alam

لانگ مارچ کے شرکا سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ، اسلام آبادکاریڈ زون سیل

Hassam alam

سانحہ تلمبہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، طاہر اشرفی

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment