Urdu
تازہ ترین کاروبار

پی ایس ایکس مثبت اعشاریہ پر بند، سونے اور ڈالر کی قیمت میں مزید کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ 398 پوائنٹس کے اضافے سے42ہزار 494پر بند۔ سونے اور ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا۔ مارکیٹ 398پوائنٹس کے اضافے سے42ہزار494پر بند ہوئی۔ دن بھرمجموعی طورپر362کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 202 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ137 کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 42,776 جبکہ کم ترین سطح 42,096 رہی۔

ڈالرکی قیمت میں کمی کاسلسلہ جاری ہے۔ انٹربینک میں2 روپے 13 پیسے کی کمی سے224.04 سے کم ہو کر 221.91 پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر4روپے کی کمی سے 222 سے 218 روپے پر آگیا دوسری جانب سونے کی قیمت میں 400روپے کی کمی ہوگئی جس کے بعدفی تولہ سونا 1 لاکھ 43 ہزار100 روپے پر آ گیا۔ 10گرام سونے کی قیمت 343 روپے کمی سے 1لاکھ22 ہزار685 روپے ہوگئی اسی طرح عالمی مارکیٹ میں بھی14ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1791 ڈالرپرپہنچ گیا۔

Related posts

حصص بازار میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی

Hassaan Akif

خیبر پختونخوا حکومت کا کل بروز پیرعید الفطر منانے کا اعلان

Zaib Ullah Khan

جماعت اسلامی کا یوتھ مارچ ڈی چوک پہنچ گیا

Hassaan Akif

Leave a Comment