Urdu
پاکستان تازہ ترین

کراچی:27مارچ جلسہ، پی ٹی آئی کا قافلہ شرکت کیلئے اسلام آباد روانہ

کراچی: حلیم عادل شیخ کی قیادت میں پی ٹی آئی کا قافلہ امر بالمعروف جلسے میں شرکت کے لیے اسلام آباد روانہ ، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ تمام چور اکھٹے ہوگئے ہیں اب ایک ہی مورچے سے سب کا شکار ہوجائے گا۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی قیادت میں پی ٹی آئی کا قافلہ امر بالمعروف جلسے میں شریک ہونے شہر قائد سے شہر اقتدار کی جانب روانہ ہوگیا۔۔ سہراب گوٹھ استقبالیہ کیمپ پر بڑی تعداد نے کاروان کو رخصت کیا

حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ہم جشن منانے جارہے ہیں، قوم عمران کے ساتھ کھڑی ہے، اللہ تعالیٰ نے ہمیں موقع دیا ہے کہ تمام چور اکھٹے ہوگئے ہیں، اب ایک ہی مورچے سے سب کا شکار ہوگا۔رہنما تحریک انصاف خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ ملک کی خوشنصیبی ہے کہ زر کا پجاری ، بوٹ پالیشیا اور مولانا ساتھ آگئے ہیں، آل ڈاکو موومنٹ سے عوام کی جان چھڑائیں گے ۔کاروان حیدرآباد ، نوابشاہ، سکھر سے ہوتا ہوا پنجاب میں داخل ہوگا اور کل اسلام آباد پہنچ کر پیچھے آنے والے قافلوں کا استقبال کرے گا۔

Related posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی

ibrahim ibrahim

کاوے موسوی نے نواز شریف کے خلاف کرپشن کے الزامات پر معافی مانگ لی

Rauf ansari

کرناٹک ہائیکورٹ سے باحجاب طالبات کو ریلیف نہ مل سکا

ibrahim ibrahim

Leave a Comment