Urdu
پاکستان تازہ ترین

اتحادی حکومتی قائدین نے براہ راست عدلیہ پر حملہ کیا،تحریک انصاف

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کی میڈیا سے گفتگو، حکومتی اتحادیوں کی پریس کانفرنس پر کڑی تنقید، کہتے ہیں پی ڈی ایم جماعتوں کی حیران کن پریس کانفرنس تھی، اتحادی حکومتی قائدین نے براہ راست عدلیہ پر حملہ کیا، تھوڑی شرم وحیا ہے تو سپریم کورٹ سے مافی مانگیں۔ فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرنے والوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا ۔

شیریں مزاری کہتی ہیں تین ماہ میں ان لوگوں نے پاکستان کا برا حشر کردیاہے، مریم نواز چھوٹے بچوں کی طرح رونا دھونا کر رہی ہیں ۔ فواد چوہدری کہتے ہیں سزا یافتہ مجرمہ کو وزیراعظم ہاؤس میں پریس کانفرنس کی اجازت کیسے دی؟سپریم کورٹ کو ڈرانے کی کوشش کی گئی،اربوں کی کرپشن میں ملوث شخص بیرون ملک گھوم رہاہے اور ضمانت پر رہا خاتون عدلیہ کے خلاف پریس کانفرنس کررہی ہیں۔

فواد چوہدری نے بلاول بھٹو پر طنز کرتے ہوئے کہا سندھ میں بارش سے پورا کراچی سوئمنگ پول بن گیا اور بلاول وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے پریس کانفرنس کر رہے ہیں، بلاول کو بتانا ہے کہ بینظیر بھٹو ساری عمر شریف برادران کے عتاب کا نشانہ رہی ہیں، انہیں یاد دلانا پڑتا ہے کہ ن لیگ نے آپ کی والدہ پر کیا ستم نہیں ڈھائے تھے۔ مولانا فضل الرحمان کل سے دھمکیاں دئیے جارہے ہیں ،ان کا پنجاب سے کا کیا تعلق ہے ؟ ساری پارٹیوں نے عوام کو دھوکہ دیا اور اب انہیں کو گھر جانا چاہیے۔

شیریں مزاری نے کہا تین ماہ میں ان لوگوں نے پاکستان کا برا حشر کردیاہے، مریم نواز چھوٹے بچوں کی طرح رونا دھونا کر رہی ہیں ،کرپشن معاف کروا دی اور این آر او ٹو بھی انہیں مل گیاہے، فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ علی بابا چالیس چوروں کا ٹولہ اکٹھا ہوگیاہے،ان کے پاس عوامی طاقت بھی نہیں اور نہ پنجاب میں حکومت کرنے کا جواز ہے،مریم نواز فسادی خاتون ہے۔

Related posts

ممنوعہ فنڈنگ میں کسی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی،فرخ حبیب

ibrahim ibrahim

نیول چیف سے پولش سفیر کی ملاقات، بحری تعاون پر گفتگو

Rauf ansari

ایک منٹ میں 17 بھوت مرچ کھانے کا عالمی ریکارڈ

Hassam alam

Leave a Comment