Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف 26 اپریل کو پورے ملک میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے احتجاج کرے گی۔

تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ جس میں الیکشن کمیشن کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں بتایا چیف الیکشن کمشنر نے جانبداری اور بددیانتی کی انتہا کر دی ہے۔ اور منصوبے کے تحت ابھی تک منحرف اراکین کی اسمبلی سیٹ ختم کرنے کی ڈیکلریشن نہیں کی جا رہی۔

فواد چوہدری نے بتایا تحریک انصاف 26 اپریل کو پورے ملک میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے چیف الیکشن کمیشنر کے روئیےکیخلاف احتجاج کرے گی۔ تحریک انصاف کی تمام ضلعی تنظیموں کو اس سلسلے میں ھدایات جاری کی جارہی ہیں۔

Related posts

رانا شمیم نے تاثر دیا کہ ہائیکورٹ کے تمام ججز سمجھوتہ کرنے والے ہیں، عدالت

Hassam alam

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

Hassam alam

کورونا وائرس کا پھیلاؤ، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنی شادی ملتوی کردی

Hassaan Akif

Leave a Comment