Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس، اہم امور پر گفتگو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق دو صوبوں کے وزرائے اعلی،گورنرز اور سینئر وفاقی وزراء بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 2 صوبوں کے وزرائے اعلیٰ ، گورنرز، سینئر وفاقی وزراء،مشیران، معاونین، صوبائی وزرا، پارٹی ارکان اجلاس میں شریک ہوئے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کورکمیٹی اجلاس میں قومی، سیاسی معاملات، معاشی صورتحال، فلاحی منصوبوں کاجائزہ لیا گیا جبکہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں اور انتخابات جیتنے کی حکمت عملی پر گفتگو بھی کی گئی ۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کورکمیٹی اجلاس میں احساس راشن پروگرام کےتحت رجسٹریشن کے عمل کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ قومی صحت کارڈ کے اجراء کی آگاہی مہم تیز کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related posts

سروے کے مطابق 59 فیصد لوگ نیب پر اعتماد کرتے ہیں، چیئرمین نیب

Hassaan Akif

بیرسٹر سیف کی بلدیاتی انتخابات کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرنے کی تردید

Rauf ansari

سینیٹ آف پاکستان، سالانہ کاکردگی رپورٹ جاری

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment