Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس ، عمران خان کا نہ گھبرانے کا مشورہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کااجلاس ہوا ہے ۔پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کے دوران معیشت مہنگائی اور عوامی ریلیف کے اقدامات زیر بحث رہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بتائیں کہ حکومت ان کے لیے کیا کر رہی ہے ۔ وزیراعظم نے ویلفیئر کے حکومتی اقدامات کو عوام تک پہنچانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کا ریلیف اس وقت حکومت کی توجہ کا مرکز ہے۔

کور کمیٹی اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر اپنی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت ہے گھبرائیں نہیں ہم اس پر قابو پا لیں گے۔

پاک آسٹریلیا میچ سے متعلق بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ گرین شرٹس ٹیم پریشر لینے کے باعث میچ ہاری۔ پر اعتماد ٹیم جیسے ہی دباؤ میں گئی تو باؤلنگ غلط ہونے لگی۔ ٹیم آخر تک پر اعتماد رہتی تو نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا۔

Related posts

کورونا کے مزید 6ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ

Hassam alam

وزیراعظم ایوان میں عددی برتری کھو بیٹھے ہیں، شہبازشریف

Rauf ansari

عدم اعتماد سے ایک رات پہلے مجھے دھمکی دی گئی، بلاول بھٹو

ibrahim ibrahim

Leave a Comment