کراچی: وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نےکہاہےکہ چیف الیکشن کمشنر پر الزامات قابل مذمت ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس میں اپنے خلاف متوقع فیصلے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ نے پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری کے الیکشن کمیشن سے متعلق بیان پر رد عمل دیتے ہوئےکہاکہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے انتخاب کا کریڈٹ خود عمران خان لیتے رہے۔ پی ٹی آئی قیادت جانتی ہے فارن فنڈنگ کیس میں وہ پھنس چکے ہیں۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ملکی اداروں پر بہتان تراشی پی ٹی آئی کا وتیرہ بن گئی ہے۔ ہم افواج پاکستان، عدلیہ، الیکشن کمیشن اور تمام اداروں کے ساتھ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ملکی اداروں پر ہرزہ سرائی سے باز رہیں۔
