Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پی ٹی آئی حواس باختہ ہوکر ہمارے جلسے روکنے کی کوشش کررہی ہے، بلاول

اسلام آباد:چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کی صوبائی قیادت نے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں صوبہ خیبرپختونخوا میں سیاسی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا ۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوسے خیبرپختونخوا کی صوبائی پارٹی قیادت نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی جبکہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کی قیادت نے 19 نومبر کو نوشہرہ اور 30 نومبر کو پشاورکےجلسوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر بلاول زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی ہماری حکومت مخالف مہم سے حواس باختہ ہوکر ہمارے جلسے روکنے کی کوشش کررہی ہے تاہم پی ٹی آئی کو جو کرنا ہے کرلے پشاور اور نوشہرہ میں جلسے ہر صورت میں ہوں گے۔ اگر خیبرپختونخوا میں حکومتی جماعت کے جلسے ہوسکتے ہیں تو پاکستان پیپلزپارٹی کے جلسے کیوں نہیں ہوسکتے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے صوبائی قیادت کو ہدایت کی کہ انتظامیہ کی جانب سے اجازت ملے یا نہ ملے تمام رکاوٹوں کے باوجود جلسے منعقد کریں۔ کجلسوں پر پابندی کی آڑ میں عوام اور جیالوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی تو دمادم مست قلندر ہوگا۔

Related posts

عمران خان کی اپنے حامیوں سے جلسہ گاہ پہنچنے کی اپیل

Rauf ansari

عمران خان کا سوشل میڈیا پر قوم سے خطاب کا فیصلہ

Rauf ansari

اوپن مارکیٹ میں ڈالر208 روپے پرپہنچ گیا

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment