پی ٹی آئی رہنما علیم خان نے پارٹی کا کچا چٹھا کھول دیا

لاہور: سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کے بعد تحریک انصاف کے ناراض رکن عبدالعلیم خان نے پارٹی کا کچا چٹھا کھول دیا۔پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان نے وزیراعظم عمران خان کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ ان پر غداری کا الزام لگانے والے خان صاحب اگر سچے ہیں تو باہر نکلیں۔ سامنے آکر بات کریں۔ وعدہ کرتے ہیں وہ جھوٹے ہوئے تو خود کو گولی مارلیں گے۔ورنہ خان صاحب آپ ہمت کریں۔

علیم خان نے کہا کہ پرویز الہٰی کو ڈاکو کہنے والے خان صاحب آج کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے سارے ووٹ اسے دیدیں۔پہلے پرویز الہٰی کو گالیاں دیں اور اب وہ نیا پاکستان بنائیں گے۔ اگر عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنانا تھا تو مجھے نیب بھجوانے کی کیا ضرورت تھی، ایم پی اے بننے کے بعد ایسا کیا کردیا تھا کہ نیب سے نوٹس آگیا۔

تحریک انصاف کے ناراض رکن عبدالعلیم خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں کرپشن سے متعلق وزیر اعظم کو لمحہ بہ لمحہ اطلاع دی جن کے ثبوت ان کے پاس موجود ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہاں 3، 3 کروڑ روپے میں ڈپٹی کمشنرز لگائے جارہے تھے، خان صاحب فرح کا کیا کردار تھا؟ فرح بی بی نے بہت رشوت لی، میرے ذرائع نے بتایا ہے وہ بھاگ گئی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More