Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اقلیتی حکومت کو ڈنڈے کے زور پر چلایا جا رہا ہے، پی ٹی آئی رہنما

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اقلیتی حکومت کو ڈنڈے کے زور پر چلایا جا رہا ہے۔ موجودہ حکومت آمریت کی بدترین شکل ہے۔ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں موجودہ حکومت کی پالیسیوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے سابق وفاقی وزرا کی حکومت پر کڑی تنقید فواد چوہدری بولے عمران خان کی کال پر گزشتہ رات عوام سڑکوں پر نکل آئی۔ وفاقی حکومت شاہراہوں اور موٹرویز کو بند کررہی ہے۔ جیل حکام نے شہباز گل پر تشدد کی تصدیق کی۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کہتے ہیں ملک میں اسوقت غیر اعلانیہ سنسر شپ ہے۔ گزشتہ رات جان بوجھ کر عمران خان کی تقریر میں روڑے اٹکائے گئے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت کا بستر دس ستمبر سے قبل ہی گول ہوجائے گا۔ ملکی مسائل کا واحد حل صاف شفاف انتخابات ہیں۔

Related posts

پاکستان میں اخلاقیات کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی ،عمران خان

Rauf ansari

نوازشریف کی وجہ سے عمران خان کو منصوبوں پر تختی لگانے کا موقع ملا، مریم اورنگزیب

Rauf ansari

بلوچستان میں نو منتخب وزراء کو محکموں کے قلمدان سونپ دئیے گئے

Rauf ansari

Leave a Comment