Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

استعفے دینا کوئی سیاسی چال نہیں، عمران اسماعیل

کراچی: سابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کراچی کے لوگوں کی فرمائش پر ہفتے کو عمران خان کراچی تشریف لائیں گے۔ یہاں پر تاریخ کاسب سے بڑاجلسہ کرینگے۔ پوری دنیامیں مظاہرے ہورہے ہیں۔ ہمارے پیچھے اللہ اور عوام کی طاقت ہے۔ ہماری طاقت صرف عوام کی طاقت ہے۔ استعفے دیناکوئی سیاسی چال نہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا وزیر اعظم عمران خان نے قوم کے وسیع تر مفاد میں فیصلہ کیا۔ پچھلے تین چار دن سے ملک میں تماشا کیا جارہا تھا۔ یہ چیری بلاسم عمران خان پر الزامات لگاتا تھا۔ خان صاحب پرالزام لگانے والےبوٹ پاش کرناشروع کردیتےہیں۔ اب اسے جہاں بوٹ ملتا ہے پالش کرنے لگ جاتا ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا انہوں نے سب سے پہلے نیب کوختم کرناہے۔ انہوں نے ای وی ایم اور دیگر چیزیں ختم کرنی ہے۔ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رضوان کو انکے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ان پر چارجز لگائے جائیں گے کہ ان کے خلاف تحقیقات کیوں کی جارہی تھیں۔ ایک ایماندار افسر کو یہ انتقام کا نشانہ بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہمارے ملک کی شان ہے۔ ہمیں اپنی فوج پر تنقید نہیں کرنی۔ فوج پر تنقید کرتے ہیں تو ملک کی بقاء خطرے میں پڑتی ہے۔ پاک فوج ملک کی محافظ ہے۔

انہوں نے کہا نوازشریف اب تیزی سے صحتیاب ہوناشروع ہوچکے ہیں۔ اسحاق ڈار کو بھی ڈپلومیٹک پاسپورٹ دے رہے ہیں۔ ایک افسر نے کہا کہ انہیں ڈپلومیٹک پاسپورٹ اشو نہیں کیا جا سکتا۔

پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کا کہنا تھا کہ ان کے دور میں 400 ڈرون اٹیک ہوئے۔ یہ بے شرم لوگ ہیں۔ ان چوہوں میں ایک چوہا ڈیزل بھی ہے۔ ایک چوہا ٹیڑھی ٹوپی لگاتا ہے۔ایک چوہے کی کانپیں ٹانگتی ہیں۔ایک اس ملک کی سب سے بڑی بیماری زرداری ہے۔

کسی قیمت پر ہم پاکستان کی سالمیت پر حملہ قبول نہیں کرتے۔ ہماری ایک ڈیمانڈ ہے کہ عوام میں جاو اور انتخابات کرواؤ۔

Related posts

وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کو ملکی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیدیا

Nehal qavi

کراچی میں سائبرین ہواؤں کا سلسلہ جاری، درجہ حرارت نو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

Rauf ansari

ہم مستحکم معیشت چھوڑ کر گئے تھے امپورٹڈ سرکار نے معیشت کو تباہ کر دیا، عمران خان

Nehal qavi

Leave a Comment