Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

تحریک انصاف اراکین کا اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان کر دیا۔ فواد چوہدری کہتے ہیں شہباز شریف کی کاغذات نامزدگی منظور ہونے کی صورت میں کل سے قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا آغاز کریں گے۔ شیخ رشید نے کہا چور اور ڈاکوؤں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں کور کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا تحریک انصاف نے اسمبلیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے تو کل قومی اسمبلی سے استعفے دے دیں گے۔

پی ٹی آئی کے اتحادی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اس موقع پر کہا اگر ان کا فیصلہ شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانا ہے تو ہمارا فیصلہ مستعفی ہونا ہے۔ چور اور ڈاکوؤں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی کو وزرات عظمی’ کے لیے نامزد کرنے کا ہمارا مقصد شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے سے روکنا ہے۔

Related posts

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

Hassam alam

آرمی چیف سے ترک ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

Rauf ansari

نگراں وزیراعظم کیلئے جسٹس ریٹائرڈ گلزار کے نام کی تجویز

Rauf ansari

Leave a Comment