Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پی ٹی آئی کے اراکان قومی اسمبلی استعفوں کی تصدیق کے لیےطلب

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کو استعفوں کی تصدیق کے لیے 6 جون 2022 کو طلب کرلیا۔

ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا کہ قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ کی جانب سے مستعفی اراکین کو مراسلے ارسال کردیے گئے ہیں اور مستعفی اراکین کی تعداد 131 ہے۔

انہوں نے بتایا کہ استعفوں کی تصدیق کا عمل جمعہ المبارک 10 جون تک جاری رہے گا اور روزانہ کی بنیاد پر 30 مستعفی اراکین اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کریں گے اور ہر رکن کے لیے 5 منٹ کا وقت مقرر ہے۔

ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے مستعفی اراکین کو قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 43(2)(b) کے تحت تفویص اختیارات کو بروکار لاتے ہوئے مراسلہ جاری کیا۔

Related posts

آرمی چیف سے مصری وزیرخارجہ کی ملاقات

Rauf ansari

ڈیلیٹ کیے گیے میسیجز کی واپسی ممکن، واٹس ایپ کا نیا فیچر

Hassam alam

تحریک عدم اعتماد: ہنگامہ خیز اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا

Hassam alam

Leave a Comment