عمران خان نے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس پیر کو ایک بجے کے پی ہاؤس میں طلب کیا گیا۔چیئرمین تحریک انصاف اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
عمران خان نے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس عمران خان کی زیر صدارت پیر کو ایک بجے کے پی ہاؤس میں ہو گا جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ضمنی انتخابات میں مہم کی حکمت عملی بنائی جائے گی جبکہ شہباز گل کی گرفتاری، تشدد اور عدالتی کاروائی پر ارکان کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
عامر ڈوگر نےارکان پارلیمنٹ کو پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے اور تمام ارکان کو اجلاس میں ہر صورت شرکت یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان پارٹی ارکان کو آئندہ کی حکمت عملی اور گائیڈ لائنز دیں گے۔ عام انتخابات فوری کرانے سے متعلق حکومت پر دباؤ کی پالیسی بھی بنائی جائے گی۔
