Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سندھ میں اگلی حکومت تحریک انصاف کی ہوگی ، شاہ محمود قریشی

کراچی: پی ٹی آئی کا گھوٹکی سے نکالا جانے والا سندھ حقوق مارچ کراچی میں ختم ہوا۔ علی زیدی نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام پیپلز پارٹی سے بے زار ہیں۔ حکمرانوں نے بھٹو کی سیاست دفن کرکے زرداری کی سیاست زندہ کردی۔

پی ٹی آئی کے چھبیس فروری کو گھوٹکی سے نکلنے والے سندھ حقوق مارچ کا کراچی میں اختتام ہوگیا۔قائد آباد پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام پیپلز پارٹی کی حکومت سے بے زار ہوچکے ہیں۔ پی ٹی آئی کی سندھ میں ابتدا کراچی سے ہوئی اور اب پیپلز پارٹی کی انتہا اسی شہر میں ہوگی۔ صوبے میں اگلی حکومت تحریک انصاف کی ہوگی کیونکہ ہم تیر توڑیں گے اور سندھ جوڑیں گے۔

وفاقی وزیرعلی زیدی نے اپنے خطاب میں چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا ۔ انہوں نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو ہٹانے، پی ایف سی ایوارڑ کے اجرا ، پولیس میں غیر جانبدار بھرتیوں اور کراچی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے مطالبات سامنے رکھے۔علی زیدی نے اعلی عدلیہ سے وزیر اعلی سندھ کو ہٹانے، ناظم جوکھیو اور فہمیدہ سیال سمیت صحافیوں کے قتل پر سوموٹو ایکشن لینے اور جوڈیشل کمیشن بنائے جانے کی درخواست بھی کی۔

علی زیدی نے بتایا کہ وزیر اعظم نے پارٹی قیادت کو اسلام آباد طلب کیا ہے ۔ امید ہے کوئی اچھی خبر آنے والی ہے۔

Related posts

کراچی: گلستان جوہر بلاک 3 میں صبح سویرے ڈکیتی کی واردات

Hassam alam

روس کے صدر 19جولائی کو ایران کا دورہ کریں گے

ibrahim ibrahim

نسلہ ٹاور کے اطراف دفعہ 144 نافذ، انہدامی کارروائی جاری

Rauf ansari

Leave a Comment