Urdu
پاکستان تازہ ترین

توہین مذہب:شیریں مزاری نے اقوامِ متحدہ کو خصوصی مراسلہ ارسال کردیا

اسلام آباد: سیاسی مخالفین کے خلاف توہین مذہب کے قانون کے مبینہ استعمال پر تحریک انصاف نے معاملہ اقوامِ متحدہ کے خصوصی مندوبین کے سامنے رکھ دیا ۔شیریں مزاری نے اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق سمیت دیگر کو خصوصی مراسلہ ارسال کردیا ہے ۔

سرکاری سرپرستی میں مخالفین کیخلاف توہین مذہب کے قانون کے استعمال کا معاملہ پاکستان تحریک انصاف نے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوبین کے سامنے رکھ دیا۔پی ٹی آئی رہنما وسابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے اس حوالے سے خصوصی خطوط بھجوا دیے ہیں جب کہ شیریں مزاری نے ایک خط اظہار رائے کی آزادی کے حقوق کے تحفظ کیلئے یو این قرارداد کےتحت بھجوایا ہے جبکہ دوسرا خط انسانی حقوق کونسل کی قرارداد کے تحت مندوب تحفظ آزادی عقائد اور تیسرا خط یواین مندوب برائے ماورائےعدالت، سمری اور آبیٹریری قتل کو بھجوایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو بھی خصوصی مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے مختلف مندوبین کو بھجوائے گئے خطوط میں امپورٹڈ حکومت کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔شیریں مزاری نے ان خطوط میں لکھا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کا ذمے دار رکن اور قانون کی پابند ریاست ہے، عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ حکومت کا بنیادی فرض ہے لیکن امریکی سازش سے بےضمیر حکومت جو عوامی تائید سےمحروم ہے وہ فاشسٹ اقدامات سے اپنے اقتدار کا دوام چاہتی ہے۔

Related posts

تنخواہوں اور پنشز میں اضافہ، نوجوانوں کو لیپ ٹاپ بھی ملیں گے

Rauf ansari

پی آئی اے کے پائلٹ کا ڈیوٹی ٹائم ختم ہونے پر جہاز اڑانے سے انکار، مسافر کا احتجاج

Rauf ansari

مسلم لیگ ن آج فتح جنگ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

Rauf ansari

Leave a Comment