Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پی ٹی آئی کی نئی کمیٹی پارٹی آئین اور تنظیمی ڈھانچہ تشکیل دے گی، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کی تمام تنظیموں کو تحلیل کرکے تمام اراکین کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ۔تمام پارلیمانی بورڈ بھی تحلیل کردیے گئے ہیں ۔ وزیراعظم کے اس اقدام کے بعد ملک بھر میں نیا انتظامی ڈھانچہ تشکیل دیا جائے گا۔

وزیر اعظم کی زیرصدارت ہونے والے پارٹی اجلاس کے بعدمیڈیا بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم نے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کےپی اور پرویزخٹک ودیگر سے بات چیت کی۔ مختلف جگہوں پر میرٹ کے برعکس خاندانوں میں ٹکٹ دیئے گئے۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ اب ٹکٹ دینے سے متعلق خصوصی کمیٹی بنائی جائے گی جس میں تمام قومی قیادت شامل ہوگی۔ نئی کمیٹی پارٹی آئین، تنظیم کے ڈھانچے کو تشکیل دے گی جس کے بعد نئی تنظیمیں اور نیا اسٹرکچر تشکیل دیا جائے گا۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی خاندانی سیاست والی جماعت نہیں ہے۔ ن لیگ کا کلچر پی ٹی آئی میں آگیا تو ہم میں اور ان میں کوئی فرق نہیں رہے گا۔ پی ٹی آئی کی سیاست متاثر ہونے سے پاکستان کی سیاست متاثر ہوتی ہے۔ تحریک انصاف وفاق کی علامت جماعت ہے جبکہ پیپلزپارٹی صرف اندرون سندھ اور ن لیگ صرف پنجاب کی جماعت بن کر رہ گئی ہے۔

Related posts

‏معیشت وینٹی لیٹر پر ہے لیکن پی ٹی آئی حکومت سوئی ہوئی ہے

Hassam alam

بلاول بھٹو زرداری کا بطور وزیرخارجہ حلف اٹھانے کا مشروط فیصلہ

Hassam alam

لاہور پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرنے میں ناکام

Hassaan Akif

Leave a Comment