Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پنجاب کے منحرف ایم پی ایز سے متعلق پی ٹی آئی کا جواب الجواب

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب کے منحرف ایم پی ایز سے متعلق کیس میں تحریک انصاف کا جواب الجواب قبول کر لیا۔ منحرف رکن نور عالم خان وکیل نے دلائل میں کہا کہ پارٹی چیئرمین ‏ہدایات جاری نہیں کرسکتا جبکہ عمران خان نے پی ٹی آئی ارکان پنجاب ‏اسمبلی کو چار اپریل ‏کو خط کے ذریعے پرویزالٰہی کو ووٹ دینے کی ہدایت دی۔

‏چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن پی ٹی آئی کے 25 ‏منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنسز پر سماعت کی۔ تحریک انصاف نے ‏دستخط شدہ جواب الجواب جمع کرا دیا۔ منحرف ارکان کے وکیل شہزاد شوکت نے کہا کہ ‏دستخط شدہ اور بغیر دستخط شدہ جواب الجواب مختلف ہے۔ نیا جواب الجواب مسترد کیا جائے۔

وکیل پی ٹی آئی فیصل چوہدری نے کہا کہ یہ ٹیکنیکل خامی کے پیچھے چھپنے کی کوشش ‏کر رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا ‏جمع کروایا گیا جواب الجواب قبول کرلیا۔منحرف ارکان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 63 اے کے ‏تحت پارلیمانی پارٹی ارکان کو ہدایات جاری کرتی ہے۔ ممبرسندھ ناصردرانی نے ‏استفسار کیا ‏کہ کیا پارلیمانی پارٹی کا لیڈر بھی پالیسی جاری کرسکتا ہے۔

وکیل نے کہا کہ پارٹی چیئرمین ‏ہدایات جاری نہیں کرسکتا۔عمران خان نے پی ٹی آئی ارکان پنجاب ‏اسمبلی کو چار اپریل ‏کو خط کے ذریعے پرویزالٰہی کو ووٹ دینے کی ہدایت دی۔آج جو جواب الجواب جمع کروایا ‏گیا ‏اس میں بیان حلفی عمران خان کا نہیں سبطین خان کا ہے۔عمران خان بیان حلفی دینے ‏سے ہچکچا کیوں رہے ہیں۔انہیں پتا ہے کہ جھوٹے بیان حلفی پر کارروائی ہوسکتی ‏ہے، الیکشن کمیشن نے سماعت کل دن 12 بجے تک ملتوی کردی۔

Related posts

نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس، وزیر اعلیٰ سندھ پر آج بھی فرد جرم عائد نہ کی جاسکی

Hassam alam

پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس نے فارن فنڈنگ نہیں لی، سلیم مانڈوی والا

Hassaan Akif

کراچی چیمبرآف کامرس کا کےالیکٹرک کے ناکارہ پلانٹس بند کرنے کا مطالبہ

Rauf ansari

Leave a Comment