Urdu
پاکستان تازہ ترین

پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ صورتحال اختیار کرگئی

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب کے ایوان میں نمبر گیم پھر دلچسپ صورتحال اختیار کر گئی۔تحریک انصاف کی ایک سو تیراسی میں سے چھبیس منحرف اراکین کے بعد تعداد ایک سو ستاون بنتی ہے۔ مسلم لیگ ن کے چار منحرف اراکین کے بعد تعداد ایک سو اکسٹھ ہے۔ایوان میں ن لیگ کے پاس ایک سو تیہتر جبکہ تحریک انصاف کے پاس ایک سو اکہتر اراکین کی حمایت موجود ہے۔

آرٹیکل تریسٹھ اے پر سپریم کورٹ کی تشریح کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبرگیم دلچسپ ہو گئی ۔ ایوان میں مسلم لیگ ن کے پاس 165 اراکین موجود ہیں۔ تحریک انصاف کے کل اراکین کی تعداد 183 ہے۔ پیپلزپارٹی کے پاس 7 اور مسلم لیگ ق کے اراکین کی تعداد 10 ہے۔راہ حق پارٹی 1 جبکہ آزاد اراکین اسمبلی کی تعداد 5 ہے۔ تحریک انصاف کی 183 میں سے 26 منحرف اراکین کے بعد تعداد 157 بنتی ہے۔ پانچ آزاد اراکین میں سے چار کی حمایت مسلم لیگ ن کو حاصل ہے ۔

چوہدری نثار نے اپنی آزاد حیثیت برقرار رکھتے ہوئے کسی کی حمایت کا اعلان نہیں کیا۔مسلم لیگ ن کی چار منحرف اراکین کے بعد تعداد 161 بنتی ہے۔حکومتی اتحاد میں اراکین اسمبلی کی کل تعداد 173 ہے۔حکومتی اتحاد میں مسلم لیگ ن کے 161، پیپلزپارٹی کے 7، راہ حق پارٹی کا 1 اور 4 آزاد اراکین شامل ہیں۔ تحریک انصاف اتحاد کو اس وقت ایوان میں 171 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔ اپوزیشن اتحاد میں تحریک انصاف کے 157، مسلم لیگ ق کے 10 اور مسلم لیگ ن کے 4 منحرف اراکین شامل ہیں۔

Related posts

پولیس نے بابرغوری کو بےگناہ قرار دے دیا

ibrahim ibrahim

پنجاب میں ڈینگی مچھر کے وار،مزید 204 نئے کیسز رپورٹ

Rauf ansari

طالبان نے افغان اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ کر دیا

Hassam alam

Leave a Comment