Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف شامل کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں منظور

لاہور: پنجاب اسمبلی نے نکاح نامے کے فارم میں ختم نبوت کا حلف شامل کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔

ایوان میں نشاط احمد ڈاہا اور پرویز ملک کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔مختصر کاروائی کے بعد اسپیکر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا ۔

اپوزیشن کی ریکوزشن پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس حسب معمول ایک گھنٹہ 51 منٹ کی تاخیر سے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت ہوا۔لیگی رکن نشاط احمد ڈاہا کی وفات کے باعث اجلاس کی کاروائی مختصر کی گئی۔اجلاس میں نکاح نامے کے فارم میں ختم نبوت کا حلف شامل کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔قرار داد مسلم لیگ ق کی خدیجہ عمر، نیسمہ چوہدری اور مسلم لیگ ن کے مولانا الیاس چنیوٹی کی جانب سے مشترکہ طور پر پیش کی گئی۔

اجلاس میں یونیورسٹی آف لاہور ترمیمی بل 2021، راشد لطیف خان یونیورسٹی بل 2021، دی پنجاب کیمونٹی سیفٹی میرز ان سپورٹس اینڈ ہیلتھ کلبز اور دی یونیورسٹی آف منیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور 2021 بل ایوان میں متعارف کروا دئیے گئے ۔

Related posts

نون لیگی مافیا کے خلاف شہزاد اکبر کا کام قابل تعریف ہے، عمران خان

Rauf ansari

بھارتی ناظم الامور کی وزارت خارجہ میں طلبی، حجاب پر پابندی کی مذمت

Rauf ansari

چار سال کے دوران بڑی ریکوریاں کی گئیں،جاوید اقبال

ibrahim ibrahim

Leave a Comment