پنجاب حکومت سیلاب زدگان کیلئے اداروں سے مل کر کام کر رہی ہے، عمر سرفراز چیمہ

مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفرازچیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سیلاب زدگان کے لئے ریسکیو اور پی ڈی ایم اے سمیت دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔ وزیراعلی نے کمیٹی تشکیل دی جو نقصان کا تخمینہ لگائے گی۔ متاثرین کی بحالی تک سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

جنوبی پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور امدادی سرگرمیوں بارے جاننے کے لیے مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا دورہ کیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے عمر سرفراز چیمہ کو سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔ عمر سرفرازچیمہ نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب کی چھ تحصیلوں میں سیلاب نے زیادہ تباہی مچائی ہے۔ عالمی ادارے بھی تسلیم کر رہے ہیں پاکستان میں ایسی سیلابی صورتحال پہلے کبھی نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کی ہدایت پر ریلیف فنڈ قائم کئے جا چکے ہیں نالائق اور نااہل وفاقی حکومت اپنی چوری چھپانے کے لئے فوٹو شوٹ کروا رہی ہے۔

عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھاکہ تربیلا ڈیم سے پانچ لاکھ کیوسک پانی کے اخراج کی خبروں میں صداقت نہیں۔ پی ڈی ایم اے میں چوبیس گھنٹے سیلابی صورتحال کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More