Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

حکومت پنجاب کی سیالکوٹ واقعے کی مذمت، 50 افراد زیر حراست

لاہور: حکومت پنجاب نے سیالکوٹ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ملوث پچاس افراد کو حراست میں لینے کا دعویٰ کردیا۔ ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر اعلیٰ سطحی انکوائری جاری ہے۔

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کی جانب سے سری لنکن شہری کو تشدد کر کے قتل کرنے کے واقعے پر لاہور میں حکومتی نمائندوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مکمل انصاف کی یقین دہانی کرائی۔ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ تمام پہلو سے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔ 48 گھنٹے میں رپورٹ منظر عام پر لائیں گے۔سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کا عمل جاری ہے ۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا مزید کہنا تھاکہ اس معاملے میں نہ صرف انصاف ہوگا بلکہ ہوتا نظر آئے گا۔ محکمہ پولیس کی جانب سے تاخیر اور غفلت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا کا کوئی معاشرہ ایسےفعل کی قطعاً اجازت نہیں دیتا۔اس واقعے نے پورے ملک کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔

Related posts

واٹس ایپ کا دلچسپ فیچر متعارف

Hassam alam

کرکٹر یاسر شاہ کے خلاف لڑکی کو ہراساں کرنے اور زیادتی میں معاونت پر مقدمہ درج

Rauf ansari

پارلیمنٹ کا کل ہونے والا مشترکہ اجلاس موخر

Hassaan Akif

Leave a Comment