Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پنجاب حکومت ضمنی انتخابات میں منظم دھاندلی کررہی ہے، فیاض الحسن چوہان

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نےدعویٰ کیا ہے کہ پنجاب حکومت ضمنی انتخابات میں منظم دھاندلی کررہی ہے۔

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات پی ٹی آئی کے امیدوار شبیر گجر کے دفتر پر حملہ کیا گیا۔ چوہدری خالد گجر کا بیٹا عادل گجر زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔ پولیس ہمارا مقدمہ تک درج نہیں کررہی۔ ن لیگ صوبائی حکومت کی سرپرستی میں پری پول دھاندلی کررہی ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مریم نواز عدالتوں سے سزا یافتہ مجرمہ اور ضمانت پر ہیں۔ مریم نواز نے پاک فوج کے خلاف سب سے پہلے ڈان لیکس سے فتنہ کا آغازکیا۔ جب جواب دیا جاتا ہے تو عورت ہونے کے پیچھے چھپنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

مریم اورنگزیب پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی ذاتی کنیزمریم اورنگزیب انتہائی گندی زبان استعمال کررہی ہیں۔ سیاست میں عزت کرو اور کراؤ کا اصول ہوتاہے۔

سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات ن لیگ کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ بنا ہوا ہے انھیں معلوم ہے کہ اگر یہ چودہ نشتیں ہار گئے تو ان کی حکومت نہیں بچے گی۔

Related posts

قومی ہیرو پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا 51 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

Hassam alam

کورونا کا نیا ویرینٹ پاکستان میں بھی آئے گا، اسد عمر

Hassam alam

فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی جانب سے التوا کی درخواست خارج

ibrahim ibrahim

Leave a Comment